حدیث نمبر: 1342
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ يَقُولُ: «يَا أَهْلَ الْبَلَدِ صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
الشیخ عبدالستار الحماد
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں غزوات میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک رہا۔ اور فتح مکہ کے موقع پر بھی میں آپ کے ساتھ موجود تھا۔ آپ نے مکہ میں اٹھارہ روز قیام فرمایا، آپ دو رکعتیں پڑھ کر فرماتے: ’’اہل مکہ تم چار رکعتیں پڑھو، کیونکہ ہم تو مسافر ہیں۔ ‘‘ ضعیف۔