حدیث نمبر: 1284
وَعَنْ أُمُّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ ابْنُ مَاجَه: خفيفتين وَهُوَ جَالس
الشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ترمذی، اور ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر ہی دو خفیف رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔