حدیث نمبر: 1231
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَسْمَعُ؟ قَالَ: «جَوْفُ اللَّيْلِ الآخر ودبر الصَّلَوَات المكتوبات» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے، عرض کیا گیا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کون سی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد کی گئی دعا۔ ‘‘ ضعیف۔