حدیث نمبر: 1207
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَيُّ الْعَمَلِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: الدَّائِمُ قُلْتُ: فَأَيُّ حِينَ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُومُ إِذا سمع الصَّارِخ
الشیخ عبدالستار الحماد
مسروق ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کون سا تھا؟ انہوں نے فرمایا: جس پر دوام ہو۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے کس وقت تہجد پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: جب آپ مرغ کی آواز سنتے تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد پڑھا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔