حدیث نمبر: 1182
وَعَن كَعْب بن عجْرَة قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى مَسْجِدَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَصَلَّى فِيهِ الْمَغْرِبَ فَلَمَّا قَضَوْا صَلَاتَهُمْ رَآهُمْ يُسَبِّحُونَ بَعْدَهَا فَقَالَ: «هَذِهِ صَلَاةُ الْبُيُوتِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ قَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلَاة فِي الْبيُوت»
الشیخ عبدالستار الحماد
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبدالاشہل قبیلے کی مسجد میں تشریف لائے تو آپ نے وہاں نماز مغرب ادا کی، جب وہ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد انہیں نوافل پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ’’یہ گھروں (میں پڑھی جانے) والی نماز ہے۔ ‘‘ ابوداؤد، ترمذی اور نسائی کی روایت میں ہے: لوگ کھڑے ہو کر نفل پڑھنے لگے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم یہ نماز گھروں میں پڑھا کرو۔ ‘‘ اسنادہ حسن۔