کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: ایک نماز کو ایک دن میں دو مرتبہ پڑھنا منع ہے
حدیث نمبر: 1157
وَعَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ عَلَى الْبَلَاطِ وَهُمْ يُصَلُّونَ. فَقُلْتُ: أَلَا تُصَلِّي مَعَهُمْ؟ فَقَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُول الله يَقُولُ: «لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
میمونہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بیان کرتے ہیں، ہم مقام بلاط پر ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے فرمایا: میں پڑھ چکا ہوں، اور میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ایک نماز کو ایک ہی دن میں دو مرتبہ نہ پڑھو۔ ‘‘ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 1157
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (2/ 19) و أبو داود (579) والنسائي (2/ 114 ح 861) [و صححه ابن خزيمة (1641) و ابن حبان (432) ]»