حدیث نمبر: 1138
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُبَادِرُوا الْإِمَامَ إِذَا كَبَّرَ فكبروا وَإِذا قَالَ: وَلَا الضَّالّين. فَقُولُوا: آمِينَ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَك الْحَمد إِلَّا أَنَّ الْبُخَارِيَّ لَمْ يَذْكُرْ: وَإِذَا قَالَ: وَلَا الضَّالّين
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’امام سے سبقت نہ کرو، جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو، جب وہ (ولاالضالین) کہے تو تم آمین کہو، جب رکوع کرے تو رکوع کرو، جب ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہے تو تم ’’ربنا لک الحمد‘‘ کہو۔ ‘‘ بخاری، مسلم۔ لیکن امام بخاری نے: ’’اور جب (ولا الضالین) کہے۔ ‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔ متفق علیہ۔