حدیث نمبر: 1100
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: «اسْتَووا اسْتَوُوا اسْتَوُوا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرَاكُمْ من خَلْفي كَمَا أَرَاكُم من بَين يَدي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’برابر ہو جاؤ، برابر ہو جاؤ، برابر ہو جاؤ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اپنی پشت سے تمہیں ��سی طرح دیکھتا ہوں جیسے میں تمہیں اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔ ‘‘ صحیح، رواہ ابوداؤد۔