حدیث نمبر: 1092
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وشرها أَولهَا» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مردوں کی صفوں میں سے پہلی صف، بہترین صف ہے اور ان کی آخری صف کمتر ہے، جبکہ عورتوں کی آخری صف ان کی بہترین صف ہے، اور ان کی پہلی صف بدتر ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔