حدیث نمبر: 1087
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ من إِقَامَة الصَّلَاة» . إِلَّا أَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ: «مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ»
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنی صفیں برابر کرو، بے شک صفوں کا برابر کرنا نماز قائم کرنے سے ہے۔ ‘‘ بخاری، مسلم۔ البتہ صحیح مسلم میں: ’’نماز مکمل کرنے سے ہے۔ ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ متفق علیہ۔