کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ رضی اللہ عنہم کا نماز کے لیے ذوق و شوق
حدیث نمبر: 1079
وَعَن أم الدَّرْدَاء قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَهُوَ مُغْضَبٌ فَقُلْتُ: مَا أَغْضَبَكَ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُ مِنْ أَمْرِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُمْ يُصَلُّونَ جَمِيعًا. رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ام درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ابودرداء رضی اللہ عنہ غصہ کی حالت میں میرے پاس تشریف لائے تو میں نے پوچھا: آپ کس وجہ سے غصہ میں ہیں؟ انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا ایک ہی کام باقی رہ گیا ہے کہ وہ با جماعت نماز ادا کرتے ہیں۔ رواہ البخاری۔