حدیث نمبر: 1074
وَعَنْهُ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كُنْتُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَلَا يَخْرُجْ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّيَ. رَوَاهُ أَحْمد
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان ک��تے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا: ’’جب تم مسجد میں ہو اور اذان ہو جائے تو پھر تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے بغیر وہاں سے باہر نہ جائے۔ ‘‘ ضعیف۔