حدیث نمبر: 1050
وَعَن مُعَاوِيَة قَالَ: إِنَّكُمْ لَتُصَلُّونَ صَلَاةً لَقَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَيْنَاهُ يُصَلِّيهِمَا وَلَقَدْ نَهَى عَنْهُمَا يَعْنِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْر. رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک تم (عصر کے بعد دو رکعت) نماز پڑھتے ہو، حالانکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے، ہم نے آپ کو انہیں پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو ان یعنی عصر کے بعد دو رکعتوں سے منع فرمایا تھا۔ رواہ البخاری۔