حدیث نمبر: 1028
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ مُجَاهِدٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَأَسْجُدُ فِي (ص) فَقَرَأَ: (وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسليمَان) حَتَّى أَتَى (فبهداهم اقتده) فَقَالَ: نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أَمر أَن يَقْتَدِي بهم. رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
اور ایک دوسری روایت میں ہے: مجاہد ؒ نے بیان کیا، میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا میں سورۂ صٓ کی تلاوت پر سجدہ کروں؟ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان ؑ، ، ، ، ، پس آپ ان کی راہ کی اقتدا کریں۔ ‘‘ انہوں نے فرمایا: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی انہی میں سے ہیں جنہیں ان کی اقتدا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رواہ البخاری۔