حدیث نمبر: 956
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهِ بَعْدَ التَّشَهُّدِ: «أَحْسَنُ الْكَلَامِ كَلَامُ اللَّهِ وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هدي مُحَمَّد» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز میں تشہد کے بعد یہ کہا کرتے تھے: ’’بہترین کلام اللہ کا کلام ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے۔ ‘‘ صحیح، رواہ النسائی۔