حدیث نمبر: 953
وَعَن عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُصَلِّي الْإِمَامُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ حَتَّى يتَحَوَّل» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَقَالَ عَطاء الخرساني لم يدْرك الْمُغيرَة
الشیخ عبدالستار الحماد
عطاء خراسانی ؒ مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’امام اس جگہ جہاں اس نے (فرض) نماز پڑھی ہے، (نفل) نماز نہ پڑھے حتیٰ کہ جگہ بدل لے۔ ‘‘ ابوداؤد، اور انہوں نے فرمایا: عطا خراسانی کی مغیرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں۔ ضعیف۔