حدیث نمبر: 949
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: «إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ» . فَقُلْتُ: وَأَنَا أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَلَا تَدَعْ أَنْ تَقُولَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: رَبِّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ لَمْ يَذْكُرْ: قَالَ معَاذ وَأَنا أحبك
الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہ��تھ پکڑ کر فرمایا: ’’معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ ‘‘ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا ترک نہ کرنا: میرے رب! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین خالص عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔ ‘‘ صحیح۔ احمد، ابوداؤد، نسائی، البتہ ابوداؤد نے ’’قال معاذ: وانا احبک‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔