حدیث نمبر: 947
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ سَوَّلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ أَو تجمع عِبَادك» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کے دائیں جانب کھڑا ہونا پسند کرتے تھے، (کیونکہ) آپ ہماری طرف چہرہ مبارک کیا کرتے تھے۔ نیز فرمایا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’میرے رب! مجھے اس روز، جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا، اپنے عذاب سے بچانا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔