حدیث نمبر: 936
وَعَن رويفع أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي . رَوَاهُ أَحْمد
الشیخ عبدالستار الحماد
رویفع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا اور دعا کی: اے اللہ! روز قیامت انہیں اپنے پاس مقام محمود عطا فرما، اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گئی۔ ‘‘ ضعیف۔