حدیث نمبر: 841
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ: (مَا كَانَ يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا: ب (ق وَالْقُرْآن الْمجِيد) و (اقْتَرَبت السَّاعَة) رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
عبیداللہ ؒ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابوواقدلیشی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر میں کون سی سورتیں تلاوت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں میں سورۂ ق اور سورۃ القمر تلاوت کیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔