کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: نماز فجر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم لمبی قرأت کرتے تھے
حدیث نمبر: 835
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ ب (ق وَالْقُرْآن الْمجِيد) وَنَحْوِهَا وَكَانَتْ صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز فجر میں (ق والقرآن المجید، ، ، ، ، ) اور اس طرح کی سورتیں پڑھا کرتے تھے، اور اس (یعنی نماز فجر) کے بعد آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باقی نمازیں مختصر ہوتی تھیں۔ رواہ مسلم۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 835
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (168/ 458)»