کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا رفع یدین ، بروایت بخاری و مسلم
حدیث نمبر: 795
وَعَن مَالك بن الْحُوَيْرِث قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِك. وَفِي رِوَايَة: حَتَّى يُحَاذِي بهما فروع أُذُنَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ اکبر کہتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کے برابر لے آتے، جب رکوع سے سر اٹھاتے اور ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہتے تو بھی اسی طرح کرتے، اور ایک دوسری روایت میں: حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کی لو کے برابر کر لیتے۔ متفق علیہ۔