حدیث نمبر: 745
وَعَن مَالك قَالَ: بَنَى عُمَرُ رَحَبَةً فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ تُسَمَّى الْبُطَيْحَاءَ وَقَالَ مَنْ كَانَ يُرِيدُ أَنَّ يَلْغَطَ أَوْ يُنْشِدَ شِعْرًا أَوْ يَرْفَعَ صَوْتَهُ فَلْيَخْرُجْ إِلَى هَذِهِ الرَّحَبَةِ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأِ
الشیخ عبدالستار الحماد
امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد کے کونے میں بطیحاء نامی ایک صحن تیار کیا اور فرمایا: جو شخص فضول باتیں کرنا چاہے، یا شعر پڑھنا چاہے یا اپنی آواز بلند کرنا چاہے تو وہ اس صحن کی طرف چلا جائے۔ ضعیف۔