حدیث نمبر: 695
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قبَاء كل سبت مَا شيا وراكبا فَيصَلي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ہفتے، کبھی پیدل اور کبھی سواری پر مسجد قبا تشریف لے جایا کرتے تھے، اور وہاں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔