حدیث نمبر: 676
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بِلَالٌ يُنَادِي فَلَمَّا سَكَتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَالَ مِثْلَ هَذَا يَقِينا دخل الْجنَّة» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ بلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان دینے لگے، چنانچہ جب وہ خاموش ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص خلوص دل سے یہ کلمات کہے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔