حدیث نمبر: 673
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ كَمَا يَقُولُونَ فَإِذَا انْتَهَيْتَ فسل تعط» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مؤذن تو ہم پر فضیلت لے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جیسے وہ کہیں ویسے ہی تم کہو، پس جب تم (جواب دینے سے) فارغ ہو جاؤ تو (اللہ سے) مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔