حدیث نمبر: 668
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ قُلْتُ: يَا رَسُول الله اجْعَلنِي إِمَام قومِي فَقَالَ: «أَنْتَ إِمَامُهُمْ وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِهِمْ وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم ان کے امام ہو، ان کے کمزور لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے امامت کرنا، اور کسی ایسے شخص کو مؤذن بنانا جو اذان دینے پر اجرت وصول نہ کرے۔ ‘‘ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔