حدیث نمبر: 631
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ على اسْم صَلَاتكُمْ الْمغرب» . قَالَ: «وَتقول الْأَعْرَاب هِيَ الْعشَاء»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’دیہاتی لوگ، تمہاری نماز مغرب کے نام کے بارے میں، تم پر غالب نہ آ جائیں۔ ‘‘ راوی بیان کرتے ہیں: دیہاتی اسے عشاء کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ صحیح۔