کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: شرک سے بچو اگرچہ موت آ جائے
حدیث نمبر: 580
وَعَن أبي الدَّرْدَاء قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي أَنْ لَا تُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَإِنْ قُطِّعْتَ وَحُرِّقْتَ وَلَا تَتْرُكْ صَلَاةً مَكْتُوبَة مُتَعَمدا فَمن تَركهَا مُتَعَمدا فقد بَرِئت مِنْهُ الذِّمَّةُ وَلَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كل شَرّ. رَوَاهُ ابْن مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میرے خلیل (نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) نے مجھے وصیت فرمائی کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنانا خواہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے اور خواہ تمہیں جلا دیا جائے، اور جان بوجھ کر فرض نماز ترک نہ کرنا، جس نے عمداً اسے ترک کر دیا تو اس سے ذمہ اٹھ گیا، اور شراب نہ پینا کیونکہ وہ تمام برائیوں کی چابی ہے۔ ‘‘ حسن، رواہ ابن ماجہ۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 580
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه ابن ماجه (4034) [و حسنه البوصيري .]¤٭ فيه شھر بن حوشب: حسن الحديث و للحديث شواھد .»