حدیث نمبر: 183
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْأَمْرُ ثَلَاثَةٌ: أَمْرٌ -[65]- بَيِّنٌ رُشْدُهُ فَاتَّبِعْهُ وَأَمْرٌ بَيِّنٌ غَيُّهُ فَاجْتَنِبْهُ وَأَمْرٌ اخْتُلِفَ فِيهِ فَكِلْهُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجل) رَوَاهُ أَحْمد
الشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’امر تین قسم کے ہیں، ایک امر وہ ہے جس کی رشدو بھلائی واضح ہے، پس اس کی اتباع کرو، ایک امر وہ ہے جس کی گمراہی واضح ہے پس اس سے اجتناب کرو اور ایک امر وہ ہے جس کے متعلق اختلاف کیا گیا ہے، پس اسے اللہ عزوجل کے سپرد کرو۔ ‘‘اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔