مرکزی مواد پر جائیں
17 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب میں فرشتے کا آنا
حدیث نمبر: 161
‏‏‏‏عَن ربيعَة الجرشِي يَقُول أُتِي النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ لِتَنَمْ عَيْنُكَ وَلِتَسْمَعْ أُذُنُكَ وَلِيَعْقِلْ قَلْبُكَ قَالَ فَنَامَتْ عَيْنَايَ وَسَمِعَتْ أُذُنَايَ وَعَقَلَ قَلْبِي قَالَ فَقِيلَ لِي سيد بنى دَارا فَصنعَ مَأْدُبَةً وَأَرْسَلَ دَاعِيًا فَمَنْ أَجَابَ -[57]- الدَّاعِيَ دَخَلَ الدَّارَ وَأَكَلَ مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَرَضِيَ عَنْهُ السَّيِّدُ وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّاعِيَ لَمْ يَدْخُلِ الدَّارَ وَلم يطعم مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَسَخِطَ عَلَيْهِ السَّيِّدُ قَالَ فَاللَّهُ السَّيِّدُ وَمُحَمَّدٌ الدَّاعِي وَالدَّارُ الْإِسْلَامُ وَالْمَأْدُبَةُ الْجَنَّةُ. رَوَاهُ الدَّارمِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ایک فرشتہ حاضر ہوا، اور آپ سے عرض کیا گیا: آپ کی آنکھیں سوئی ہوئی ہوں (کسی اور طرف نہ دیکھیں) آپ کے کان توجہ سے سنتے ہوں اور آپ کا دل سمجھتا ہو، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’میری آنکھیں سو گئیں، میرے کان غور سے سنتے رہے اور میرا دل سمجھتا رہا۔ ‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’مجھے کہا گیا: کسی سردار نے کوئی گھر بنایا، اس میں دسترخوان لگایا اور کسی دعوت دینے والے کو بھیجا، پس جس شخص نے داعی کی دعوت کو قبول کر لیا، وہ گھر میں داخل ہوا، کھانا کھایا اور وہ سردار اس سے خوش ہو گیا، اور جس شخص نے داعی کی دعوت قبول نہ کی تو وہ گھر میں داخل ہوا نہ کھانا کھایا اور سردار بھی اس پر ناراض ہوا۔ ‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’اللہ، سردار ہے، محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم داعی ہیں، گھر سے مراد اسلام اور دسترخوان سے مراد جنت ہے۔ ‘‘اس حدیث کو دارمی نے بیان کیا ہے۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الإيمان / حدیث: 161
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
حدیث تخریج ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الدارمي (7/1 ح 11) ¤ ٭ عباد بن منصور ضعيف مدلس و عنعن والحديث السابق (144) يغني عنه .»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔