کتب حدیث ›
صحيح الادب المفرد › ابواب
› باب: مہر لگا کر خادم کے سپرد کچھ کرنا تاکہ بدگمانی سے بچا جائے
باب من ختم على خادمه مخافة سوء الظن
باب: مہر لگا کر خادم کے سپرد کچھ کرنا تاکہ بدگمانی سے بچا جائے
حدیث نمبر: 124
124/167 عن أبي العالية قال: " كنا نؤمر أن نختم على الخادم، ونكيل، ونعدها؛ كراهية أن يتعودوا خلق سوء، أو يظن أحدنا ظن سوء".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوعالیہ کہتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم خادموں کو کوئی چیز حوالہ کرنے سے پہلے اس پر مہر لگا دیں ۔ اس کو ناپ کر اور گن کر چیز حوالہ کریں تاکہ اُن کی عادت بھی خراب نہ ہو اور ہمیں بھی بدگمانی نہ ہو ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 124
تخریج (صحيح الإسناد)