کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: خواب میں کسی کو وضو کرتے دیکھنا۔
حدیث نمبر: 7025
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ ، فَقُلْتُ : لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ ؟ ، فَقَالُوا :لِعُمَرَ ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ، فَبَكَى عُمَرُ ، وَقَالَ : عَلَيْكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ " .
مولانا داود راز
´مجھ سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابن شہاب نے ، انہیں سعید بن مسیب نے خبر دی اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا وہاں ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کر رہی تھی ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ کہا عمر رضی اللہ عنہ کا ۔ پھر میں نے ان کی غیرت یاد کی اور وہاں سے لوٹ کر چلا آیا ۔ “ اس پر عمر رضی اللہ عنہ رو دئیے اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، کیا آپ پر غیرت کروں گا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب التعبير / حدیث: 7025
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة