صحيح البخاري : «باب: خرید و فروخت میں حیلہ اور فریب کرنا منع ہے۔»
کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: خرید و فروخت میں حیلہ اور فریب کرنا منع ہے۔
صحيح البخاري
كتاب الحيل — کتاب: شرعی حیلوں کے بیان میں
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الاِحْتِيَالِ فِي الْبُيُوعِ: — باب: خرید و فروخت میں حیلہ اور فریب کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: Q6962
وَلاَ يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلإِ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ اور کسی کو نہیں چاہئے کہ ضرورت سے زیادہ جو پانی ہو اس کو روک رکھے تاکہ اس کی وجہ سے گھاس بھی رکی رہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الحيل / حدیث: Q6962
حدیث نمبر: 6962
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلَإِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، کہ ہم سے امام مالک نے ، ان سے ابوالزناد نے ، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بچا ہوا بےضرورت پانی اس لیے نہ روکا جائے کہ اس کی وجہ سے بچی ہوئی گھاس بھی بچی رہے ( اس میں بھی حیلہ سازی سے روکا گیا ہے ) ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الحيل / حدیث: 6962
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل