حدیث نمبر: 1182
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعَصْرِ ، وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ عَجَّلَ الْعَصْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا ، وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا ، وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلاهَا مَعَ الْمَغْرِبِ "، لا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ قُتَيْبَةُ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے سے پہلے سفر کرتے تو ظہر کو مؤخر کر کے عصر کے ساتھ ملا کر پڑھ لیتے، اور جب زوال کے بعد سفر کرتے تو عصر کو جلدی کر کے ظہر سے ملا کر پڑھ لیتے، اور جب سورج غروب ہونے سے پہلے سفر کرتے تو مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ پڑھ لیتے، اور غروب شمس کے بعد سفر کرتے تو عشاء کو مغرب کے ساتھ ملا کر پڑھ لیتے۔