کتب حدیث ›
معجم صغير للطبراني › ابواب
› باب: صلہ رحمی اور احسان میں ماں کا حق سب سے زیادہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1165
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ رَاشِدٍ السُّلَمِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مِهْرَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَخِي بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، "مَنْ أَبَرُّ ؟ ، قَالَ : أُمَّكَ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ ، قَالَ : أُمَّكَ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ ، قَالَ : أُمَّكَ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ ، قَالَ : أَبَاكَ ، ثُمَّ الأَقْرَبَ ، فَالأَقْرَبَ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِهْرَانَ ، إِلا إِبْرَاهِيمُ ، وَلَمْ يُسْنِدْ مِهْرَانُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ نیکی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر باپ سے، پھر زیادہ قرابت دار، پھر اس کے بعد زیادہ قرابت دار سے۔“