کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: جو شخص کوئی نماز بھول جائے تو جب یاد آئے اس وقت پڑھ لے اور فقط وہی نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: Q597
وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ مَنْ تَرَكَ صَلاَةً وَاحِدَةً عِشْرِينَ سَنَةً لَمْ يُعِدْ إِلاَّ تِلْكَ الصَّلاَةَ الْوَاحِدَةَ.
مولانا داود راز
اور ابراہیم نخعی نے کہا جو شخص بیس سال تک ایک نماز چھوڑ دے تو فقط وہی ایک نماز پڑھ لے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب مواقيت الصلاة / حدیث: Q597
حدیث نمبر: 597
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَهَا ، لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ ، وَأَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي " ، قَالَ مُوسَى : قَالَ هَمَّامٌ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعْدُ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ للذِّكْرَى ، وَقَالَ حَبَّانُ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ .
مولانا داود راز
´ہم سے ابونعیم فضل بن دکین اور موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے ہمام بن یحییٰ نے قتادہ سے بیان کیا ، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی یاد آ جائے اس کو پڑھ لے ۔ اس قضاء کے سوا اور کوئی کفارہ اس کی وجہ سے نہیں ہوتا ۔ اور ( اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ) نماز میرے یاد آنے پر قائم کر ۔ موسیٰ نے کہا کہ ہم سے ہمام نے حدیث بیان کی کہ میں نے قتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ یوں پڑھتے تھے نماز پڑھ میری یاد کے لیے ۔ حبان بن ہلال نے کہا ، ہم سے ہمام نے بیان کیا ، کہا ہم سے قتادہ نے ، کہا ہم سے انس رضی اللہ عنہ نے ، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، پھر ایسی ہی حدیث بیان کی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب مواقيت الصلاة / حدیث: 597
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة