حدیث نمبر: 1131
حَدَّثَنَا وَافِدُ بْنُ مُوسَى الدَّارِعُ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، "مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَقُومُ بِهِ أَنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يُحِلُّ حَلالَهُ وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ وَدَمَهُ عَلَى النَّارِ ، وَجَعَلَهُ رَفِيقَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَانَ الْقُرْآنُ لَهُ حُجَّةً "
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا اور وہ اس کے ساتھ رات اور دن کے وقتوں میں قیام کرتا ہے، اور اس کی حلال چیزوں کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے، اور اس کو معزز نیک فرشتوں کا ساتھ نصیب کرتا ہے۔ پھر جب قیامت قائم ہو گی تو قرآن مجید اس کے لیے دلیل کا کام دے گا۔“