حدیث نمبر: 1118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، حَدَّثَنَا عَوْبَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا سُئِلْتَ أَيُّ الأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى ؟ ، فَقُلْ : خَيْرَهُمَا وَأَتَمَّهُمَا وَأَبَرَّهُمَا ، وَإِنَّ سُئِلْتَ أَيُّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ ؟ ، فَقُلْ : الصُّغْرَى مِنْهُمَا وَهِيَ الَّتِي جَاءَتْ ، وَقَالَتْ : يَا أَبَتِ ، اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الأَمِينُ ، قَالَ : مَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ ؟ ، قَالَتْ : أَخَذَ حَجَرًا ثَقِيلا فَأَلْقَاهُ عَنِ الْبِئْرِ ، قَالَ : وَمَا الَّذِي رَأَيْتِ مِنْ أَمَانَتِهِ ؟ ، قَالَتْ : قَالَ : " امْشِ خَلْفِي وَلا تَمْشِي أَمَامِي "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، إِلا ابْنُهُ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تجھ سے پوچھا جائے کہ موسیٰ علیہ السلام نے مقرر کردہ وعدوں سے کون سا وعدہ پورا کیا تو تم کہو: ان دونوں میں بہتر اور نیکی والا پورا کیا، اگر کوئی پوچھے ان دو عورتوں میں سے کس سے شادی کی تو کہو: ان میں چھوٹی سے، وہی آئی تھی، اسی نے یہ کہا تھا کہ اے ابا جان! آپ اس کو مزدوری پر رکھ لیں، بہتر ہے اس اجیر (مزدور) کو رکھیں گے وہ طاقتور اور امانت دار ہے۔ تو ان کے والد نے اس سے پوچھا: تو نے اس کی کون سی طاقت دیکھی؟ اس نے کہا: اس نے ایک بھاری پتھر اٹھا کر کنویں سے ہٹا دیا، باپ نے پوچھا: تو نے اس کی امانت کیا دیکھی؟ تو اس نے کہا: میرے پیچھے چلا اور میرے آگے نہ چلا۔“