حدیث نمبر: 1099
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّبَاحُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا رَيْحَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَارِثِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ كِتَابًا ، فَهُوَ عِنْدَهُ عَلَى الْعَرْشِ ، وَإِنَّهُ أنزل مِنْ ذَلِكَ الْكِتَابِ آيَتَيْنِ خَتَمَ بِهِمَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ لا يَلِجُ بَيْتًا تُلِيَتَا ، قُرِئَتَا ، فِيهِ ثَلاثَ لَيَالٍ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ ، إِلا عَبَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ رَيْحَانُ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کتاب لکھی اور وہ عرش پر اس کے پاس ہے، اور اس نے اس میں سے دو آیتیں نازل کیں جن سے سورہ بقرہ ختم کی، اور شیطان اس گھر میں نہیں جاتا جس میں یہ آیتیں تین راتیں پڑھی جائیں۔“