حدیث نمبر: 1017
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْفَزَارِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "مَنْ أَصْبَحَ حَزِينًا عَلَى الدُّنْيَا أَصْبَحَ سَاخِطًا عَلَى رَبِّهِ ، وَمَنْ أَصْبَحَ يَشْكُو مُصِيبَةً نزلت بِهِ ، فَإِنَّمَا يَشْكُو اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ، وَمَنْ تَضَعْضَعَ لِغَنِيٍّ لِيَنَالَ مِمَّا فِي يَدَيْهِ أَسْخَطَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ ، وَمَنْ أُعْطِيَ الْقُرْآنَ وَدَخَلَ النَّارَ أَبْعَدَهُ اللَّهُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ ، إِلا وَهْبُ اللَّهِ ، وَكَانَ مِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دنیا کے متعلق غمزدہ ہوا گویا وہ اپنے رب پر ناراض ہو گا، اور جو شخص کسی نازل شدہ مصیبت پر شکایت کرے تو وہ گویا اللہ عز و جل کی شکایت کر رہا ہے، اور جو شخص کسی غنی آدمی کے سامنے عاجزی کرے گا تاکہ جو کچھ اس کے پاس مال ہے اس سے وہ کچھ حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور جس کو قرآن مجید دے دیا گیا اور وہ جہنم میں داخل ہو گیا تو اس کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے دور کر دے۔“