حدیث نمبر: 937
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامِ الْبَعْلَبَكِّيُّ ، بِبَعْلَبَكَّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى النَّخَعِيُّ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ النَّهْدِيِّ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَنْ دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ ، فَقَالَ : أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلا شُفِيَ مَا لَمْ يَحْضُرْهُ أَجَلُهُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى ، إِلا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کے پاس جا کر یوں کہے: ”«أَسْأَلُ اللّٰهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ»“ ”میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں جو بہت بڑا ہے اور بڑے عرش کا رب ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔“ یہ بات سات دفعہ کہے تو اگر اس کی موت کا وقت نہ آ چکا ہو گا تو اسے شفا دی جائے گی۔“