حدیث نمبر: 813
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الدَّقِيقِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ ، فَيُقَالُ لَهُ : إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ ، فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ ، وَتَلا ابْنُ عَبَّاسٍ : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ سورة الطور آية 21 "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَالِمٍ ، إِلا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ غَزْوَانَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن جب کوئی آدمی جنت میں جائے گا تو اپنے والدین اور بیوی بچوں کے متعلق پوچھے گا، تو اسے کہا جائے گا: وہ تیرے درجے اور عمل کو نہیں پہنچ سکے، تو وہ کہے گا: اے میرے اللہ! میں نے اپنے لیے بھی اور ان کے لیے بھی عمل کیا تھا، تو حکم ہو گا کہ انہیں بھی اس سے ملا دو۔“ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت پڑھی: «وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ» ”اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی اس میں پیروکار ہوئی تو ہم ان کو بھی ان ایمان والوں سے ملا دیں گے۔“