حدیث نمبر: 754
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ مُوسَى الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ هُبَيْرَةَ الْمُؤَدِّبُ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ سِنَانٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَمَرَ اللَّهُ مُنَادِيًا يُنَادِي : أَلا إِنِّي جَعَلْتُ نَسَبًا ، وَجَعَلْتُمْ نَسَبًا ، فَجَعَلْتُ أَكْرَمَكُمْ أَتْقَاكُمْ فَأَبَيْتُمْ إِلا أَنْ تَقُولُوا : فُلانُ بْنُ فُلانٍ خَيْرٌ مِنْ فُلانِ بْنِ فُلانٍ ، فَأَنَا الْيَوْمَ أَرْفَعُ نَسَبِي ، وَأَضَعُ نَسَبَكُمْ أَيْنَ الْمُتَّقُونَ "، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحٌ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا روز ہو گا تو اللہ کے حکم سے ایک منادی کرنے والا یہ آواز دے گا: میں نے نسب مقرر کیا اور تم نے بھی مقرر کیا، تو میں نے تم میں سے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے اس کو زیادہ عزت والا بنایا تو تم نے انکار کر دیا مگر یہ کہا: فلان بن فلان، فلان بن فلان سے بہتر ہے۔ تو آج میں اپنے نسب کو اونچا کروں گا اور تمہارے نسب کو نیچا کروں گا۔ متقی لوگ کہاں ہیں۔“