کتب حدیث ›
معجم صغير للطبراني › ابواب
› باب: روزِ قیامت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 711
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَدُوعِيُّ ، الْجَذُوعِيُّ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجُنْدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَا أَنَسُ ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمْرِكَ ، وَسَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، وَإِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ وَصَلِّ صَلاةَ الضُّحَى ، فَإِنَّهَا صَلاةُ الأَوَّابِينَ ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ تَكُنْ مِنْ رُفَقَائِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، إِلا عَلِيُّ بْنُ الْجُنْدِ ، وَلا عَنْ عَلِيٍّ ، إِلا مُسَدَّدٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی تو فرمایا: ”اے انس! وضو مکمل کرو، تمہاری عمر بڑھ جائے گی۔ میری امت سے جس کو بھی ملو اس کو سلام کہو تو تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی۔ اور جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہو۔ اور چاشت کی نماز پڑھو، یہ صلوٰة الأوابین ہے۔ چھوٹوں پر رحم کرو اور بڑے کی عزت کرو، تو تم قیامت کے روز میرے ساتھیوں میں سے ہوگے۔“