حدیث نمبر: 656
وَبِإِسْنَادِهِ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " لا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى نَعْمَلَ بِهِ ، وَلا نَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ حَتَّى نَجْتَنِبَهُ كُلَّهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : بَلْ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ ، وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَإِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوهُ كُلَّهُ "، لَمْ يَرْوِهُمَا عَنِ الْحَسَنِ ، إِلا عَبْدُ الْقُدُّوسِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا وَلَدُهُ عَنْهُ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
اسی سند کے ساتھ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! کیا جب تک ہم تمام نیک اعمال پر خود عمل نہ کریں اس کی طرف دعوت بھی نہ دیں، اور جب تک تمام برائی سے باز نہ آئیں اس سے منع بھی نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم اگرچہ نیکی پر عمل نہ بھی کرو تب بھی اس کا حکم ضرور دو، اور اگرچہ برائی سے اجتناب نہ بھی کرو تب بھی لوگوں کو اس سے منع کرو۔“