کتب حدیث ›
معجم صغير للطبراني › ابواب
› باب: ریشم کا لباس، چاندی کے برتن اور لوگوں میں نفرت ڈالنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 616
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ سَهْلٍ السُّكَّرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ الْخُرَاسَانِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا "، لا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو تُمَيْلَةَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ریشم کا لباس پہنے اور چاندی کے برتنوں میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں، اور جو کسی عورت کو اس کے خاوند پر خراب کرے، یا کسی غلام کو اس کے مالکوں کے خلاف کرے تو وہ بھی ہم میں سے نہیں۔“