کتب حدیث ›
معجم صغير للطبراني › ابواب
› باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر ڈاکہ پڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 601
وَبِإِسْنَادِهِ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ : " أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لِقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَرَكِبْتُ ، فَأَدْرَكْتُهُمْ ، وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآنِي أَفْلَحَ الْوَجْهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ثَلاثًا وَنَفَّلَنِي سَلَبَ مَسْعَدَةَ "
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
اسی سند سے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مشرکوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر ڈاکہ ڈالا تو میں سوار ہو کر ان کی تلاش میں چل نکلا، اور میں نے مسعدہ کو مار ڈالا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے دیکھا تو فرمایا: ”یہ چہرہ کامیاب ہو گیا، اے اللہ! اس کو بخش دے۔“ تین دفعہ کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسعدہ کی نفل اور غنیمت مجھے عنایت فرمائی۔