حدیث نمبر: 574
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ مَأْمُونٌ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "لا يَجْتَمِعَانِ فِي النَّارِ اجْتِمَاعًا يَضُرُّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ ، مُسْلِمٌ قَتَلَ كَافِرًا ثُمَّ سَدَّدَ الْمُسْلِمُ وَقَارَبَ ، وَلا يَجْتَمِعَانِ فِي جَوْفِ مُؤْمِنٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفَيْحُ جَهَنَّمَ ، وَلا يَجْتَمِعَانِ فِي جَوْفِ مُؤْمِنٍ الإِيمَانُ وَالْحَسَدُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، إِلا اللَّيْثُ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی جہنم میں اکٹھے نہیں جائیں گے، ان میں سے ایک دوسرے کو ضرر پہنچانے والا ہو، ایک وہ مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کیا ہو، پھر مسلمان ثابت قدم رہا ہو، اور اللہ کے قریب بھی دو چیزیں کسی مومن کے پیٹ میں جمع نہیں ہو سکتیں، ایک اللہ کے راستے کا غبار اور ایک جہنم کی بھاپ، اور کسی مومن کے دل میں ایمان اور حسد بھی اکٹھا نہیں ہو سکتا۔“