حدیث نمبر: 573
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَطَّارُ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، صَاحِبُ الْمَغَازِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي بَقِيَّةُ نَبِيهُ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي عَزِيزِ بْنِ عُمَيْرِ ابْنِ أَخِي مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ ، وقَالَ : " كُنْتُ فِي الأُسَارَى يَوْمَ بَدْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اسْتَوْصُوا بِالأُسَارَى خَيْرًا ، وَكُنْتُ فِي نَفَرٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، فَكَانُوا إِذَا قَدِمُوا غَدَاءَهُمْ أَوْ عَشَاءَهُمْ أَكَلُوا التَّمْرَ وَأَطْعَمُونِي الْخُبْزَ بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهُمْ "، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَزِيزِ بْنِ عُمَيْرٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابی عزیز بن عمیر رضی اللہ عنہ (جو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں) کہتے ہیں: میں بدر کے دن جنگی قیدیوں میں سے تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو جنگی قیدیوں سے اچھے سلوک کی تلقین کی، اور میں انصار کی ایک جماعت میں تھا تو جب وہ انہیں صبح کا یا شام کا کھانا پیش کرتے تو خود کھجوریں کھا لیتے اور مجھے روٹی کھلاتے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے متعلق اچھے سلوک کا حکم دیا تھا۔